برازیلیا، 14 اگست (یو این آئی/ا سپوتنک) برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے امریکی اشیا پر محصولات میں اضافے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کی ترجیح بات چیت ہے ۔ لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے جمعرات کو کہا کہ ہم باہمی اقدامات کا اعلان نہیں کر رہے ہیں اور اس وقت ہم کوئی ایسی چیز نہیں چاہتے ، جس سے ہمارے تعلقات خراب ہوں ،کیونکہ ہم اب قریب آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی محصولات سے متاثر ہونے والی اپنی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے ، برازیل کی حکومت نے ایک امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے ، جس میں برآمد کنندگان کے لیے قرض کی سہولیات اور ان مصنوعات کی حکومتی خریداری پر توجہ دی گئی ہے ، جنہیں متبادل منڈیوں کی تلاش میں زیادہ مشکلات کا سامنا ہے ۔‘ساؤرین برازیل’ کے نام سے یہ اقدام 30 بلین ریال (تقریباً 5.562 بلین امریکی ڈالر) کفایتی قرض، ٹیکس میں رعایت اور دیگر سہولیات فراہم کرے گا، جس میں چھوٹے کاروباروں اورجلد خراب ہونے والی خوراک کی تجارت کرنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔یہ متاثرہ دیہی اور زرعی صنعتی شعبوں سے عوامی خریداری میں بھی سہولت فراہم کرتا ہے ، برآمدی ضمانت کے نظام کو جدید بناتا ہے اور پیداواری سلسلہ میں ٹیکس کی واپسی کے پروگرام کو دوبارہ فعال کرتا ہے ۔
ترکیہ نے اسرائیل کو خبردار کر دیا
انقرہ، 14 اگست (یو این آئی)ترکیہ نے اسرائیل اور کرد قیادت والے ایس ڈی ایف پر شام کو غیرمستحکم کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔شامی ہم منصب کے ہمراہ انقرہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور ایس ڈی ایف شام کی سلامتی اور استحکام کیلئے خطرہ ہیں، اسرائیلی سلامتی ہمسایہ ممالک کو غیرمحفوظ بنا کر حاصل نہیں ہو سکتی۔ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ایس ڈی ایف شام کی بدامنی کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہا ہے اچھے ارادوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم شرارت برداشت نہیں کریں گے ۔