برازیلیا: عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید دوچار برازیل کی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی (انویسا) نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی ہے ۔ انویسا نے چہارشنبہ کی دیر رات ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق انویسا کی کولیجیئل کونسل نے مشاورت کے بعد دوا ساز کمپنی جانسن اینڈ جانسن کی جانسین اکائی کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دیدی ہے ۔ برازیل کی حکومت نے کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کی 3.8 کروڑ خوراکوں کا معاہدہ کیا ہے ، جس کی سپلائی اس سال کے اواخر میں کی جائے گی ۔