ساؤپالو : برازیل کے پارلیمنٹری کمیشن آف انکوائری میں وزیراعظم نریندر مودی کا نام آرہا ہے جنھوں نے ہائیڈراکسی کلوروکین کو کئی ممالک کو بھیجا۔یہ کمیشن صدر جیر بولسونارو کی حکومت کے خلاف تحقیقات کررہا ہے کہ اُس نے عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران کیا کیا کوتاہیاں کئے ہیں۔ کمیشن کے روبرو انکشاف ہوا ہے کہ ایچ سی کیو کو بولسونارو نے بڑے پیمانے پر آگے بڑھایا حالانکہ کوویڈ انفیکشن کے خلاف اس کے مؤثر ہونے کی توثیق نہیں ہے۔