برازیل ویکسین کی 10 کروڑ خوراک خریدیگا

   

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی حکومت رواں سال چینی لیبارٹری سینوویک کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10کروڑ خوراک خریدے گی۔وزیر صحت ایڈوارڈو پازویلو نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے خصوصی طور پر بتایا کہ یہ ویکسین برازیل میں بیوٹنٹن انسٹی ٹیوٹ تیار کرے گی۔انہوں نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ “آج (جمعرات کو) ہم نے بیوٹینٹن انسٹی ٹیوٹ کیساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت اپریل تک 4.6 کروڑ خوراکیں اور پھراس کے بعد پورے سال میں 5.4 ملین خوراکیں خریدی جائیں گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ بیوٹنٹین انسٹیٹیوٹ میں پہلے ہی موجود سینوویک ویکسین قومی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کیلئے استعمال ہوں گی اور برازیل کی تمام ریاستوں میں مساوی اور متناسب بنیاد پر تقسیم کی جائے گی۔ پازیلو نے بتایا کہ برازیل کو اسٹر اجینیکا ؍ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ ویکسین کی 25.4 کروڑ خوراکیں بھی ملنے کی توقع ہے ۔