ریوڈی جنیرو، 30 اکتوبر (یو این آئی) برازیل کے شہر ریوڈی جینیرو میں پولیس کی جانب سے ڈرگ گینگ کے خلاف کی گئی کارروائی میں 132 افراد کو ہلاک کردیا گیا، شہریوں نے لاشیں سڑک پر رکھ دیں، اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھے گئے ۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مطلوب ڈرگ گینگ کے خلاف کی گئی کارروائی کیلئے منصوبہ بندی دو ماہ سے زائد عرصے سے کی گئی تھی تاکہ مشتبہ افراد کو پہاڑی کی طرف دھکیلا جاسکے ، جہاں خصوصی آپریشن یونٹ گھات لگائے بیٹھا تھا۔ پولیس کی جانب سے اب تک 119 ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے ، جس میں 4 پولیس افسران بھی شامل ہیں۔