برازیل ڈیم حادثہ، 115 ہلاک، 248لاپتہ

   

براسیلیا۔ 2 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے جنوب۔مشرقی مناس گورائس صوبہ میں ڈیم ٹوٹنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 115 ہوگئی ہے اور 248 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس حادثے میں جمعرات کو 110 لوگوں کے مرنے اور 238 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع تھی۔گلوبو نیوز نے جمعہ کو بتایا کہ آٹھ دنوں سے جاری راحت اور بچاؤ کام میں اب کسی کے زندہ بچنے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔ ابھی تک اس حادثے میں مرنے والے 71 لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ برازیل کے برماڈنہو شہر میں واقع ویل کمپنی کا یہ ڈیم 25 جنوری کو ٹوٹ گیا تھا۔