برازیل : کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27878

   

ریو ڈی جنیریو 30مئی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1124 افراد کی موت کے ساتھ ہی یہاں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 27878 تک پہنچ گئی ہے ۔وزارت صحت نے اس کی اطلاع دی۔اس دوران 26928 معاملے سامنے آئے ہیں اور کل مریضوں کی تعداد 465166 ہو گئی ہے ۔ برازیل میں اس سے پہلے 26417 کیسز اور 1156 موت کی خبریں سامنے آئی تھی۔قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ 11 مارچ کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔