برازیل کیلئے کووڈ امداد منظور

   

ریوڈی جنیرو : کوویڈ۔19 سے شدید طور پر متاثرہ برازیل کیلئے کروڑہا ڈالرس کی امداد بالآخر کانگریس کے ایوان زیریں میں منطور کرلی گئی۔ البتہ قانون ساز اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کو قطعیت دینے میں مصروف ہیں۔ مذکورہ بل کو حالانکہ سینیٹ میں پہلے ہی منظوری مل چکی ہے جس کے تحت کوویڈ۔19 سے متاثرہ افراد کی ابتدائی امداد کیلئے زیادہ سے زیادہ 7.9 بلین ڈالرس خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں امدادی رقم کتنے خاندانوں تک اور کب تک پہنچائی جائے گی اس کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی۔