برازیل کی جیل میں فساد5 افراد کی موت

   

ریو ڈی جنیرو: برازیل کی ایکر ریاست کی ہائی سیکیورٹی جیل میں دن بھر جاری فساد میں پانچ قیدی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ جیل ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ ایکری اسٹیٹ سیکرٹریٹ آف جسٹس اینڈ پبلک سیکیورٹی کے مطابق یہ واقعہ چہارشنبہ کی صبح ریو برانکو شہر کی انتونیو امارو ایلویس جیل میں اس وقت شروع ہوا جب 13 قیدیوں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن سہولت کے باہر جیل کے محافظوں نے انہیں پکڑ لیا۔اس کے بعد فرار ہونے والوں نے دو محافظوں کو یرغمال بنا لیا۔ ایک گارڈ بچنے میں کامیاب ہو گیا، جب کہ دوسرے کو قیدیوں نے جمعرات کی صبح تک یرغمال بنائے رکھا۔