برازیل کی فٹنس انفلوئنسر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

   

براسیلیا: برازیل کی فٹنس انفلوئنسر لاریسا بورجیس 33 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ العربیہ کے مطابق بورجیس کو 20 اگست کو گراموڈا کے قصبے میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ برطانوی ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق وہ پیر کو اپنی وفات تک ایک ہفتے تک کومے میں رہیں۔خاندان نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی اپنی زندگی کے لیے بہا دری سے لڑی جب کہ ان کے بہت سے فالورز نے اس کے جانے پر صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ برازیلین انفلوئنسر کو اس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 33,000 لوگ فالو کرتے ہیں، جہاں وہ اپنے سفر اور صحت اور تندرستی سے متعلق مواد اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی تھیں۔دل کا دورہ پڑنے سے کچھ دن پہلے اس نے اپنی مختلف تصاویر پوسٹ کیں اور وہ مکمل طور پر خوبصورت لگ رہی تھیں۔