برازیل کے سابق صدر لولا ‘ رہا

   

ریو9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا جیل سے رہا ہو گئے ۔ سابق صدر کوریتیبا میں سزا کاٹ رہے تھے ۔رہا ہونے پر پارٹی کارکنوں اور لیڈروں نے ان کا استقبال کیا ۔مسٹر لولا بدعنوانی کے الزامات میں گزشتہ برس اپریل سے جیل میں تھے اور ان کی اپیل پر عدالت نے انہیں بری کر دیا ۔ واضح ر ہے کہ برازیل میں کسی بھی معاملے میں تین مرتبہ عدالت میں اپیل کی جا سکتی ہے ۔

یوگینڈا میں چھ افراد کی موت
کمپالا، 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی یوگنڈا کے ضلع پاد یر میں بجلی گرنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی اور 11 افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کمانڈر ٹام بینوموگیشا نے کہا کہ کئی لوگ ایک درخت کے نیچے کھڑے تھے کہ اس پر بجلی گر گئی اور یہ حادثہ پیش آیا ۔مسٹر ٹا م بینو موگیشا کے مطابق اس علاقے میں بجلی گرنا عام بات ہے ۔ رواں برس ستمبر میں کانو نگو کے جنوبی مغرب ضلع میں بجلی گرنے سے چار کسانوں کی موت ہو گئی تھی ۔