برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا کی سیاسی واپسی ممکن

   

Ferty9 Clinic

برازیلیا : برازیل کے سابق صدر لولا ڈی سلوا کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں سنائے گئے فیصلوں کو فی الحال معطل کر دیا گیا ہے۔ ملکی سپریم کورٹ کے ایک جج نے ان کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت ایک ذیلی عدالت کے حوالے کرتے ہوئے گزشتہ فیصلے منسوخ کر دیے ہیں۔ اس کے علاوہ دارالحکومت برازیلیا میں وفاقی عدالتوں سے لولا ڈے سلوا کے خلاف بدعنوانی مقدمات از سر نو کھولنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے پر ابھی پوری سپریم کورٹ کی طرف سے نظر ثانی باقی ہے۔ اس پیش رفت کے بعد سابق صدر لولا ڈی سلوا دوبارہ کسی بھی سیاسی عہدے کے لیے امیدوار ہو سکتے ہیں۔ امکان ہے کہ وہ 2022ء میں موجودہ صدر جیئر بولسونارو کے انتخابی حریف بن سکتے ہیں۔