ریو ڈی جنیرو ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے سابق صدر مائیکل ٹیمر کو آج گرفتار کرلیا گیا، ایک عہدیدار نے بتایا کہ اینٹی کرپشن تحقیقات کے حصہ کے طور پر یہ کارروائی عمل میں آئی ہے۔ اس تحقیقات میں پہلے ہی درجنوں سیاسی اور کارپوریٹ شخصیتیں پھنس چکی ہیں۔ پولیس نے موجودہ صدر جے بولسو نارو کے پیشرو 78 سالہ مائیکل کو ساوپالو میں گرفتار کیا۔ ریوڈی جنیرو میں نیوز ایجنسی اے ایف پی کو فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر سے یہ بات معلوم ہوئی۔ مائیکل کیساتھ سابق وزیر کانکنی و توانائی موریرا فرانکو و دیگر کو بھی حراست میں لیا گیا۔
