٭ برازیل کے صدر جائبر بولسونارو نے گذشتہ روز کہا کہ چین اور ہندوستان کے سیاحوں اور بزنسمین کیلئے ویزا کا قبل از سفر حصول برخاست کردیا ہے۔ چنانچہ اب انہیں ویزا کی ضرورت نہیں رہے گی۔ بولسونارو نے کہا کہ پالیسی میں نرمی کی گئی ہے اور شرائط میں کمی کی گئی ہے۔ ترقی پذیر ممالک تک وسعت کی پالیسی کیلئے یہ ان کا پہلا اعلان ہے۔