برازیل کے صدر جیر بولسونارو صدارتی محل کے باتھ روم میں پھسل کر گر گئے اور ان کی یادداشت چلی گئی۔ اس واقعہ کے بعد انہیں ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے ۔ 64 سالہ صدر کی یادداشت واپس آگئی اور انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ وقت کے لئے وہ یہ بھول گئے کہ انہوں نے دن کے اوقات میں کیا کیا تھا۔ سامنے کی طرف پھسلنے کے بعد وہ پیچھے کی سمت گر گئے اور ان کی یادداشت چلی گئی ۔