برازیل کے فیویلا میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان فائرنگ، 10 افراد کی موت، متعدد زخمی

   

ریو ڈی جنیرو: برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں پولیس کے کی کارروائی میں کم از کم 10 افراد کیموت اور متعدد زخمی ہوگئے ۔مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی ہے ۔ پولیس کے مطابق بدھ کی صبح علاقے پر غلبہ رکھنے والے جرائم پیشہ گروہ کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ۔ پولیس اہلکاروں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ میٹروپولیس کے شمالی حصے میں واقع پینہا فیویلا کے مقام پر پہنچے ۔ پولیس نے کہا [؟]جواب میں جوانوں نے اپنی طرف سے گولی چلائی اور دونوں طرف سے شدید فائرنگ ہوئی۔ اس دوران رائفلیں، گولہ بارود، ہینڈ گرنیڈ اور منشیات ضبط کی گئیں۔