حیدرآباد۔/3مئی، ( سیاست نیوز) اوپل علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ایک بینک منیجر نے اتوار کی صبح پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے بموجب 38 سالہ بالا سندرم ساکن سوروپ نگر اوپل جو کنگ کوٹھی آندھرا بینک برانچ کا منیجر تھا نے آج کی صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے مکان کی بالکونی میں ایک رسی سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اس واقعہ کی اطلاع اوپل پولیس کو ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ گئی اور ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ بینک منیجر نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی اور اس نے جائے واقعہ پر ایک خود کش نوٹ بھی چھوڑا جس میں تحریر کیا کہ اس کی موت کا ذمہ دار کوئی نہیں۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔