نئی دہلی 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برآمد کنندگان کو راحت پہونچاتے ہوئے حکومت نے معاوضہ ٹیکس آئی جی ایس ٹی میں استثنیٰ دیدیا ہے۔ یہ راحت مارچ 2020 ء تک اکسپورٹ پرموشن اسکیم کے تحت دی جائے گی۔ یہ استثنیٰ ان برآمد کنندگان کو دیا جارہا ہے جو اندرون ملک اشیاء خریدتے ہیں یا اس کو برآمد کے مقصد سے درآمد کرتے ہیں۔ اس فیصلہ کے ذریعہ اکسپورٹس کو راحت پہنچانا ہے۔ اس طرح انھیں آئی جی ایس ٹی ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔