مانچسٹر۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے ٹسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ فی الحال اس کے ساتھی اسٹیورٹ براڈ سے آگے جیمس اینڈرسن ہیں۔ اینڈرسن ٹسٹ کرکٹ میں اب تک 589 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اینڈرسن نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ براڈ ایک دن اس سے آگے نکل جائیںگے۔ براڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹسٹ میچ میں اپنی500 وکٹیں مکمل کیں۔ ٹسٹ میں انگلینڈ کی طرف سے یہ اعداد و شمار حاصل کرنے والے دوسرے بولرہیں۔ اینڈرسن نے کہاکہ گزشتہ دو میچوں میں براڈ نے جس طرح کی بولنگ کی ہے وہ لاجواب ہے اور اس کا سہرا ان کو جاتا ہے۔ وہ اب گیند کو باہر نکالنے لگے ہیں۔ ہم نے دیکھا ہے کہ وہ لہراتی سیم کے ساتھ گیند کو اندر لاتے ہوئے بیٹسمین کے پیڈ پر مارتے ہوئے کتنے خطرناک ہوجاتے ہیں۔
