براڈ کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا افسوس نہیں:اسٹوکس

   

Ferty9 Clinic

ساوتھمپٹن۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کرکٹ میچ میں شکست کے باوجود فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کو پلیئنگ الیون سے باہر رکھنے کے فیصلے پر افسوس نہیں ہے۔ انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جیرمن بلیک ووڈ کی 95 رنز کی عمدہ کارکردگی نے ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرادی۔ براڈ کو گیارہ کھلاڑیوںمیں جگہ نہیں دی گئی جس پر اس نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ براڈ نے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے سے ناراض اور مایوس ہیں۔ اسٹوکس نے کہا کہ براڈ کا رد عمل فطری تھا۔ اسٹوکس نے کہاکہ اسٹورٹ کا انٹرویو بہت اچھا تھا۔ 100 سے زیادہ ٹسٹ میچ کھیلنے والے اور بہت ساری وکٹیں لینے والے کھلاڑی کی کھیلنے کی شدید خواہش حیرت انگیز ہے۔ براڈ نے اب تک 138 ٹسٹ میچوں میں 485 اور 121 ونڈے میچوں میں 178 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ مارچ کے بعد جب بین الاقوامی کرکٹ شروع ہوئی تو اسٹوکس نے پہلے ٹسٹ میچ کے لئے ٹیم کے انتخاب کا دفاع کیا۔ جہاں تک سلیکشن کا تعلق ہے اگر ہم اس پر افسوس کرتے ہیں تو اس سے ان کھلاڑیوں کے پاس اچھا پیغام نہیں جائے گا۔ ہم نے ایک فیصلہ کیا جو اس آگے اس کھیل میں ہمارے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔اسٹوکس نے کہاکہ آپ فیصلہ کرتے ہیں اور آپ کوان پر قائم رہنا چاہیے۔ میں اس طرح کا انسان نہیں ہوں جو ان پر افسوس ظاہر کروں۔