براڈ کی ہیٹ ٹرک ، نیوزی لینڈ 285 ۔ انگلینڈ کیلئے ٹارگٹ 277

   

لندن: پیس بولر اسٹوارٹ براڈ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کوپہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 285 رن پرروک دیا، جس کے بعد اسے میچ جیتنے کے لیے 277 رنوں کا ہدف ملاہے ۔ تادم تحریر تیسرے دن دوسرے سیشن کے دوران انگلینڈ نے 83/4 اسکور کرلئے تھے۔ جو روٹ 17اور کیپٹن بین اسٹوکس 6 رنز پر کھیل رہے تھے۔ نیوزی لینڈ جب تیسرے دن بلے بازی کے لیے اتری تو وہ چار وکٹوں کے نقصان پر 236رن بناکرمضبوط پوزیشن میں تھی، لیکن انگلینڈ کے تیز گیند بازوں نے نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 49 رن کے اندرچھ وکٹ جھٹکے اورکیویز کو285 رن پرروک دیا۔ پہلی اننگ میں نو رنوں کی برتری حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کے سامنے میچ جیتنے کے لیے 277 رنوں کا ہدف ہے ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے سب سے زیادہ 108 رن بنائے ۔ ٹام بلینڈیل اپنی سنچری سے محروم رہ گئے اور جیمز اینڈرسن نے انہیں 96 رن کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ براڈ نے اننگز کے 84ویں اوور میں لگاتار تین وکٹیں لے کر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ انگلینڈ کے لئے اینڈرسن نے دو، میتھیو پارکنسن نے ایک اور پوٹس۔ براڈ نے تین تین وکٹ لئے ۔