براڈ600 وکٹوں کے حصول پر مسرور

   

Ferty9 Clinic

مانچسٹر ۔ انگلینڈ کے تجربہ کارفاسٹ بولراسٹورٹ براڈ نے چوتھے ایشز ٹسٹ کے پہلے دن ٹسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے والے دوسرے فاسٹ بولر بننے کا شاندارکارنامہ انجام دینے کے بعد کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ان میں بہترین کارکردگی کو باہر لاتا ہے ۔37 سالہ کھلاڑی نے آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے بیٹر ٹریوس ہیڈ کی وکٹ لینے کے بعد یہ تاریخی کارنامہ انجام دیا۔ ان کے انگلینڈ ٹیم کے ساتھی جیمز اینڈرسن 600 سے زیادہ ٹسٹ وکٹیں لینے والے واحد دوسرے فاسٹ بولر ہیں۔ مانچسٹر میں چوتھے ٹسٹ کے آغاز پر براڈ 598 وکٹوں پر تھے جب انگلینڈ نے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے پہلے اسپیل میں عثمان خواجہ کو آؤٹ کرکے 599 تک پہنچا دیا۔ وہ چائے کے وقفے کے بعد ٹریوس ہیڈکو آوٹ کرتے ہوئے ٹسٹ 600 ویں وکٹ حاصل کی جب ہیڈکو جو روٹ نے باؤنڈری پرکیچ کیا تو براڈ کے نام ایک اور عالمی ریکارڈ درج ہوا۔ مجموعی طور پر وہ سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن (800)، آسٹریلیا کے شین وارن (708)، اینڈرسن (688) اور ہندوستان کے انیل کمبلے (619) کے بعد ٹسٹ میں 600 وکٹیں لینے والے پانچویں بولر ہیں۔