واشنگٹن 17جولائی (یو این آئی) امریکہ کے سابق صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ میشل اوباما نے آخر کار اپنی طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔حال ہی میں سابق امریکی صدر براک اوباما اور سابق خاتون اول میشک اوباما نے طلاق کی افواہوں پر آخرکار کھل کر بات کی، یہ گفتگو میشل کے بھائی کریگ رابنسن کے ساتھ پوڈکاسٹ میں کی گئی۔براک اوباما نے گفتگو کے دوران طلاق کی خبروں پر ہنستے ہوئے کہا کہ یہ تو افواہوں کا بازار ہے ، میشل نے مجھے اب واپس لے لیا، کچھ وقت کے لیے معاملہ نازک تھا۔میزبان کریگ رابنسن نے تبصرہ کیا کہ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر اچھا لگا، تو میشل نے مسکرا کر کہا کہ مجھے بھی خوشی ہوئی، کیونکہ جب ہم اکٹھے نظر نہیں آتے تو لوگ سمجھتے ہیں ہم طلاق لے چکے ہیں۔