نئی دہلی: تاجروں کی تنظیم فیڈریشن آف آل انڈیا مرچنٹس کنفیڈریشن نے براہ راست فروخت کے کاروبار (ڈائریکٹ سیلنگ بزنس) کو وزارت تجارت وصنعت کے تحت لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خود انحصار ہندوستان مہم کو رفتار ملے گی۔جمعرات کے روز مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل کو لکھے گئے خط میں فیڈریشن نے کہا ہے کہ براہ راست فروخت کے کاروبار کو محکمہ تجارت کے تحت لانے سے لاکھوں خواتین کو استحصال اور غیر ضروری پریشانیوں سے بچایا جا سکے گا۔ فی الحال، یہ کاروبار امور صارفین کی وزارت کے ماتحت ہے ۔
