کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں اپنی تقریر پر بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ردعمل پر اپنا موقف دیا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہل نے ریاستوں کے اتحاد کے بارے میں اپنے خیالات کے حوالے سے اپنی تقریر میں یہ بات کہی ہے۔ منی پور اسمبلی انتخابات کے لیے امپھال میں کانگریس کے لیے مہم چلاتے ہوئے انھوں نے کہا، ”ہمارے ملک کی تعریف دو طریقوں سے کی جا سکتی ہے۔ ایک ریاستوں کی یونین، جہاں ہر ریاست کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ ہر ریاست برابر ہے۔ ہم ہندوستان کے لیے اس ویژن پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے نظریہ سے ہماری لڑائی ہے۔ ان کا ایک نظریہ، ایک سوچ، ایک زبان، ایک ثقافت ہے اور وہ اسے بہترین سمجھتے ہیں۔ جب بی جے پی اور پی ایم مودی منی پور آتے ہیں تو وہ ایک ہی سمجھ بوجھ اور ایک ہی احساس برتری کے ساتھ آتے ہیں۔
