برتھ سرٹیفکیٹ کیلئے ڈی این اے رپورٹ طلب

   

ریاض ۔ سعودی کے مشرقی علاقے میں مقیم سعودی خاندان کو گھر میں بچے کی ولادت مہنگی پڑگئی کیونکہ برتھ سرٹیفکیٹ بنانے کیلیے ادارے نے ڈی این اے رپورٹ طلب کرلی۔ نومولود کی والدہ نے کہا ہے کہ زچگی سے قبل دواخانے کا ریکارڈ اور ابتدائی ویکسینشن کا کارڈ بھی موجود ہے لیکن ادارہ قومی شہریت کی جانب سے پیدائشی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا اور نہ ہی خاندان کیکارڈ میں اندراج کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ انکے یہاں اچانک ولادت ہوئی جس کے بعد قریبی دواخانہ سے رجوع کیا ۔