نظام آباد یکم /اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا کو لندن کے برج انڈیا ادارہ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ دیا گیا ہے پارلیمنٹ میں مہیلا بل کی کامیابی کے بعد 6 ؍ اکتوبر کو لندن کے برج انڈیا ادارہ کی جانب سے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے اور اجلاس سے خطاب کیلئے کے کویتا کو خصوصی طور پر دعوت نامہ دیا گیا ہے خواتین کو سیاسی ، سماجی شعبہ میں نمائندگی کیلئے کے کویتا کی جانب سے کی گئی کوششوں کے باعث مہیلا ریزرویشن بل کو کامیاب بنانے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مجبور ہونا پڑا تھا اور سیاسی جماعتوں کی تائید حاصل کرنے میں کے کویتا کی کارکردگی اہمیت کی حامل رہی ۔ دلی کے جنتر منتر پر 6 ہزار افراد کے ساتھ دھرنا منظم کیا تھا جس میں 18 سیاسی جماعتوں نے شرکت کرتے ہوئے تائید کا اعلان کیا تھا اور دلی میں جاگروتی کی جانب سے منعقدہ رائونڈ ٹیبل اجلاس میں 13 سیاسی جماعتوں کے علاوہ خواتین تنظیموں ، طلبا ء تنظیموں نے شرکت کرتے ہوئے رائونڈ ٹیبل اجلاس کو کامیاب بنایا تھا ۔ کے کویتا کی کوشش سیاسی جماعتوں کی تائید کے باعث مہیلا ریزرویشن بل پارلیمنٹ میںقانون کی شکل اختیار کرلیا جس کی بناء پر کے کویتا کو لندن کے برج انڈیا ادارہ کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔