گونڈا: ملک کے مشہور پہلوانوں کی جانب سے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سربراہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمان برج بھوشن کے خلاف جاری احتجاج کے باوجود بی جے پی رکن پارلیمان نے اتوار کو ضلع گونڈا میں شاعرانہ انداز میں احتجاج کرنے والے پہلوانوں پر تنقید کی اور اپنے مسقبل کے منصوبوں کا انکشاف کرتے ہوئے 2024 کے لوک سبھا انتخابات لڑنے کا بھی اعلان کیا۔گونڈا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے سخت لہجے میں کہا کہ وہ 2024 کا لوک سبھا الیکشن اترپردیش کے قیصر گنج حلقہ سے لڑیں گے۔ سنگھ نے ریلی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف پہلی مرتبہ خواتین پہلوانوں نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔ دارصل یہ ریلی مودی حکومت کے نو سال مکمل ہونے پر 2024 کے انتخابات کے لیے بی جے پی کے ‘مہاسمپرک ابھیان’ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی۔