برج خلیفہ تعمیر کرنے والی کمپنی بند

   

ریاض : متحدہ عرب امارات میں قائم عرب ٹیک ہولڈنگ کے شیئر ہولڈرس نے قرضوں میں مبتلا کمپنی کو تحلیل کردینے کا فیصلہ کیا ۔ اس کمپنی نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ تعمیر کرنے میں اہم رول ادا کیا تھا ۔ شیئر ہولڈرس کے فیصلے سے ہزاروں نوکریوں کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور متعدد سپلائرس اور سب کنٹراکٹرس بھی پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں ۔ اس طرح خلیج فارس کے علاقے میں روزگار اور معاشی اعتبار سے اتھل پتھل ہوسکتی ہے ۔ ۔