برج خلیفہ دبئی پر بتکماں تہوار

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا پھر ایک مرتبہ بتکماں کو عالمی طور پر پیش کرنے کیلئے دبئی میں بتکماں کا انعقاد عمل میں لارہی ہے یہ کل رات دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ دبئی میں پیش کررہی ہیں ۔ تلنگانہ جاگروتی کے ذریعہ بتکماں تہوار کو عالمی طور پر پیش کرتے ہوئے کے کویتا نے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی تھی اور 23 ؍ اکتوبر کے روز دبئی کے 9:40 بجے دبئی میں واقع دنیا کی سب سے بڑی عمارت برج خلیفہ میں بتکماں کھیل اسکرین پیش کرے گی اور اس کیلئے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ بتکماں تقریب میں شرکت کیلئے کئی سیاسی قائدین کے علاوہ تلنگانہ این آر آئیز اور یو اے ای حکومت کے عہدیدار تقریب میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس تقریب میں شرکت کیلئے ٹی آرایس کے اہم قائدین بھی دبئی کیلئے روانہ ہوئے ہیں ۔