دوبئی ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے بلند عمارت دوبئی برج خلیفہ کو شاہ رخ خان کے نام کے ساتھ روشنی سے منور کیا گیا ۔ ان کی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر برج خلیفہ بقعہ نور بنادیا گیا تھا ۔ اس برج خلیفہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان لکھا ہے کہ ہمارے بھائی کیلئے یہ حیرت کی بات ہے کہ مسٹر محمد الابر اور برج خلیفہ عمار دوبئی کا میں شکر گزارہوں کہ مجھے انہوں نے حد درجہ روشن کرتے ہوئے نمایاں کیا ہے ۔ یہ حقیقت میں بلند ترین اعزاز ہے جو مجھے آج تک نہیں ملا ۔
آپ نے ہندوستان کا سرفخر سے بلند کیا
برج خلیفہ پر شاہ رخ خاں کا نام ،رشی کپور کا ردعمل
دوبئی ۔ /3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دوبئی کے برج خلیفہ کو بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ کے نام سے روشن کئے جانے کے بعد رشی کپور نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ آپ نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کردیا ۔ ہم تمام کیلئے فخر کی بات ہے کہ برج خلیفہ پر شاہ رخ خاں کا نام منور کیا گیا ہے ۔ خاص کر میرے لئے یہ حیرت انگیز بات ہے ۔ شاہ رخ خاں کی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مبارکباد دی ۔ شاہ رخ خاں نے میرے ساتھ فلم دیوانہ میں کام کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا ۔ اب مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ان کا نام آسمان کی بلندیوں پر چھورہا ہے ۔ انہوں نے شاہ رخ خاں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ نے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔