بردہ فروشی و قحبہ گری کا شاخسانہ دو افراد بشمول خاتون کو سزاء

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کی ایک عدالت نے بردہ فروشی اور قحبہ گیری کے معاملہ میں دو افراد بشمول ایک خاتون کو تین سال کی سزاء فی کس تین ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے 40 سالہ کویتا اور آر وینکٹ رام موہن ساکن الماس گوڑہ کو سزا سنائی ہے ۔ سال 2016 میں ونستھلی پورم پولیس نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ کویتا جسم فروشی کا کاروبار کرتی تھی اور رام موہن گراہک بتایا گیا ہے ۔ کویتا نے 2 لڑکیوں کو حاصل کرتے ہوئے ان سے جبراً جسم فروشی کا کاروبار کر رتی تھی ۔ 18 مئی 2016 کو کویتا کے مکان میں جہاں وہ جسم فروشی کا کاروبار کرتی تھی ۔ گراہک رام موہن بھی پہونچا اس دوران اچانک پولیس ونستھلی پورم نے اس مکان پر دھاوا کیا اور گاہک و آرگنائزر کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی انجام دی اور آج عدالت میں چارج شیٹ کو داخل کیا جس پر عدالت نے اپنا فیصلہ سنایا ۔