حیدرآباد : رچہ کنڈہ پولیس نے ایک بردہ فروش کے خلاف پی ڈی ایکٹ کو نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردیئے ۔ پولیس کے مطابق پی پانڈو رنگا سرینواس عرف چاری کو دیگر دو افراد کے ساتھ پولیس گذشتہ سال ڈسمبر میں گرفتار کیا تھا ۔ کشائی گوڑہ اور ونستھلی پورم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران انہیں گرفتار کیا تھا ۔ شنکر ریڈی کے خلاف پولیس کمشنر نے پہلے ہی پی ڈی ایکٹ نافذ کیا تھا اور آج چاری کے خلاف نافذ کردیا ۔ یہ لوگ صاحب نگر میں جسم فروشی کا کاروبار کررہے تھے ۔ مغربی بنگال اور آندھراپردیش کے علاقوں سے لڑکیوں کو شہر منتقل کرتے ہوئے ان سے جسم فروشی کا کاروبار کررہے تھے ۔ ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو بیرون ریاستو ں سے منتقل کیا جاتا اور ان سے جبراً جسم فروشی کروائی جاتی تھی ۔ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران اس ریاکٹ کو بے نقاب کیا تھا ۔