بردہ فروشی کیلئے انسانی اسمگلنگ پر بنگلہ دیشی باشندے گرفتار

   

حیدرآباد۔/7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) شہر میں بردہ فروشی کیلئے بنگلہ دیشی خواتین کی انسانی اسملنگ کے ذریعہ کاروبار چلانے والے بنگلہ دیشی باشندوں کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ ٹاسک فورس نے اس سلسلہ میں 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق کے نورمحمد قلیبا اور اس کی بیوی ناہیدہ قلیبا جو بنگلہ دیشی باشندے ہیں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئے تھے اور گزشتہ کئی برسوں سے ممبئی میں مقیم تھے۔ حالیہ دنوں بردہ فروشی کی غرض سے حیدرآباد منتقل ہوئے تھے اور ان کے ملک سے خواتین کو یہاں لایا جارہا تھا۔ اس ریاکٹ کا ایک اہم ملزم کچھی مشرف سردار جو بنگلہ دیشی باشندہ ہے اپنے دیگر ساتھیوں اطیار مونڈل اور دیگر کی مدد سے خواتین کو شہر منتقل کرتے ہوئے ان کے فرضی آدھار کارڈ تیار کرتے ہوئے جسم فروشی کا کاروبار چلارہے تھے۔ اس ٹولی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے بنگلہ دیش کے تین دلالوں کو گرفتار کرلیا اور انہیں ایس آر نگر پولیس کے حوالے کردیا۔ب