لندن ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی پولیس نے منگل کے دن اعلان کیا کہ انہوں نے 23 افراد کو کامیابی سے عوام کی جاریہ اسمگلنگ کے سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ان میں انگریز، عراقی اور ایرانی شہری شامل ہیں جو وزارت داخلہ برطانیہ میں برسرکار تھے۔ غیرقانونی طور پر سرحدپار انسانوں کی غیرقانونی اسمگلنگ کے سلسلہ میں وزارت داخلہ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس کے بموجب 80 سے زیادہ افراد کو غیرقانونی طور پر چھوٹی کشتیوں کے ذریعہ یوروپی ممالک منتقل کیا گیا تھا۔
