نئی دہلی ۔ 17 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنی نوعیت کے پہلے تقرر میں برسر خدمت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس جج کو مرکزی لا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ پرسونل منسٹری کے آرڈر کے مطابق انوپ کمار میندی راتا کو مرکزی وزارت قانون میں نیا معتمد قانون (سکریٹری ، قانونی امور) مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ موجودہ طور پر دہلی میں کرکرڈوما کورٹس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج ہیں۔