حسن آباد۔/10 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سدی پیٹ کے چیریال ٹاؤن میں سڑک پر برسر عام تھوکنے والے ایک شخص کو سی سی کیمرے میں دیکھ کر مقامی سب انسپکٹر جے موہن بابو نے شناخت کرتے ہوئے گھر پہنچ کر بلدی عملہ کے ذریعہ 200 روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ نیز مقامی شہریوں کو سڑک پر تھوکنے و گندگی ڈالنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا بصورت دیگر جرمانے عائد کرنے کا اعلان کیا۔ بعد ازاں سڑک سے گزرنے والے مقامی شہریوں کو گھر سے باہر آنے سے قبل چہرہ پر ماسک لگانے اور استعمال شدہ ماسک کو گرم پانی سے دھونے اور بغیر ماسک لگائے گذرنے والے افراد کو 100 روپئے تا1000 روپئے جرمانہ عائد کرنے کا انتباہ دیا۔
