حسن آباد۔ /11 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیژن میں شامل مدور منڈل کے مختلف مواضعات میں آج سے کھلے عام گلیوں و بازاروں کے علاوہ سڑکوں پر گندگی و کچرا ڈالنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے عائد کرنے کا مقامی گرم سبھاؤں میں فیصلہ کیا گیا۔ مدور منڈل کے موضع ریپرتی میں برسر عام کچرا و گندگی پھینکنے والوں کو 500 روپئے جرمانہ عائد کرنے و مقامی گرام پنچایت کے فنڈز میں جمع کرنے کا اعلان کیا۔ موضع ولمپلہ میں اندرون ایک سال تک 300 روپئے اور سال گذر جانے کے بعد جرمانہ ادا کرنے والے شہریوں کو 1000 روپئے جرمانے عائد کرنے و موضع کنڈاپور میں اندرون سال 3 بار جرمانے کے شکار ہونے والے شہریوں کے گھروں کی آبرسانی بند کردینے اور عوام کوبرسر عام کچرا پھینکنے سے باز رہنے کا مشورہ دیا۔