برسلز دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہا

   

فلسطین کو تسلیم کرنے پراسرائیل بلجیم سے خفا
تل ابیب ۔4؍ستمبر ( ایجنسیز )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے بلجیم کے ہم منصب بارٹ ڈی ویور کو اس بنا پر ایک کمزور رہنما قرار دیے دیا کیونکہ وہ دیگر یورپی ممالک کی طرح فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ برسلز دہشت گردی کو خوش کر رہا ہے اور اس کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ بلجیم کے وزیر اعظم اسرائیل کی قربانی دے کر دہشت گردی کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسرائیل اس پر راضی نہیں ہوگا ۔ بلجیم کے وزیر خارجہ میکسم پریفول نے اعلان کیاکہ ان کا ملک ستمبر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرلے گا ۔

، اس طرح وہ ایسا کرنے والے دیگر ممالک خاص طور پر فرانس اور کینیڈا کے ساتھ شامل ہو جائے گا۔پریفول نے “ایکس” پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ بیلجیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاسوں کے دوران فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا! اور اسرائیلی حکومت پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ پریفول نے مزید کہا کہ بلجیم نیویارک اعلامیہ پر دستخط کرنے والے ممالک میں شامل ہو جائے گا جو دو ریاستی حل کی راہ ہموار کرے گا اور اس طرح دونوں ملکوں کو تسلیم کرے گا۔ انہوں نے غزہ میں آخری یرغمالی کی رہائی اور حماس کے کسی بھی اختیار سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا۔