برسٹل میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں

   

Ferty9 Clinic

لندن: برطانیہ کے شہر برسٹل میں مظاہرین اور پولیس کے مابین ہونے والے تصادم میں کم از کم دو پولیس اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اتوار کی شب پولیس نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا‘‘ایک پولیس افسر کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے جبکہ دوسرے کی پسلیاں زخمی ہیں۔ دونوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے ’’، انہوں نے مزید کہا ‘‘کم از کم دو پولیس گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے اور اسٹیشن کے باہر بھی نقصان ہوا ہے ۔’’انہوں نے کہا کہ مظاہرین ایون اور سمرسیٹ میں تشدد اور نقصان کا سبب بنے ہیں۔برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے برسٹل میں پولیس افسران کے خلاف تشدد کی مذمت کی ہے ۔پٹیل نے اتوار کی شب ٹویٹ کرتے ہوئے کہا‘‘ برسٹل میں آج رات کا واقعہ ناقابل قبول ہے ۔ کچھ لوگوں کی جانب سے توڑ پھوڑ اور تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ہمارے پولیس افسران نے ہم سب کی حفاظت کیلئے خود کو خطرے میں ڈال دیا۔