بلمبرگ: بروس لی کی تصویر بغیر اجازت استعمال کرنے پر برس لی کی لڑکی نے معروف فاسٹ فوڈ ریئل کنگفو کے مالک کے خلاف چین کی عدالت میں کیس درج کروادیا۔ برس لی کی دختر شنان لی ریئل کنگفو پر جملہ 298ملین یون کے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ معاملہ چین کے عدالت میں حقوق کے متعلق دائر کیا گیا ہے۔ شنگھائی عدالت نے ریئل کنگفو کے مالک گوآنزدو کے خلاف مقدمہ قبول کرلیا ہے۔
https://twitter.com/dimas_______/status/1210423977190932481
برس لی کی دختر نے مطالبہ کیا ہے کہ ریئل کنگفو فاسٹ فوڈ کے تمام شاخوں سے ان کے والد کی تصویر ہٹادی جائیں۔ دوسری طرف ریئل کنگفو نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ تصویر برس لی کی نہیں ہے۔ وہ ایک نامعلوم شخص کی تصویر ہے جس کے بال گہرے رنگ کے ہیں اور وہ زرد سوٹ پہنا ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ دکھنے میں برس لی جیسا لگتا ہے۔ ریئل کنگفو نے بتایا کہ ہم یہ لوگو 2004ء سے استعماکل کررہے ہیں۔