لندن : لندن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی اداکار48سالہ رسل برانڈ کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات اور شکایات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ رواں ماہ کے وسط میں برانڈ پر خواتین پر عصمت دری اور جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ان الزامات کا تعلق پرانے واقعات سے ہے اور پولیس ان واقعات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔دوسری طرف رسل برانڈ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ریاستی اداروں کی طرف سے عائد کردہ الزامات کی سختی سے تردید کی ہے ۔ ’سنڈے ٹائمز‘ اور برطانیہ کے چینل فور کی طرف سے رسل برانڈ کی جنسی تشدد کے الزامات کی نشر کی گئی ہے ۔