لندن /17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانوی حکومت اور فوج پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انھوں نے افغانستان اور عراق کی جنگوں کے دوران برطانوی فوجیوں کے ہاتھوں ہوئیں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کو چھپایا تھا۔ پینوراما اور سنڈے ٹائمز نے اس تحقیق کے سلسلے میں 11 برطانوی تفتیش کاروں سے بات کی جن کا دعویٰ ہے کہ انھیں جنگی جرائم کے مستند ثبوت ملے ہیں۔برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے جنگی جرائم پر پردہ ڈالنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔یہ نئے شواہد ’عراق ہسٹورک ایلیگیشن ٹیم‘ (آئی ایچ اے ٹی) اور ’آپریشن نارتھمور‘ کی جانب سے فراہم کیے گئے ہیں۔