لندن: برطانوی حکومت نے انگلینڈ میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی ریکارڈ تعداد کے باعث انگلینڈ میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ انگلینڈ میں عام شہریوں کو صرف بہت ضروری کاموں، مثلاًکام پر یا ڈاکٹر کے پاس جانے کیلئے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہو گی۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق یہ لاک ڈاؤن اس لیے ناگزیر ہو گیا تھا کہ کورونا وائرس کی میوٹیشن کے بعد بدلی ہوئی قسم نے عام شہریوں کو بہت بڑی تعداد میں متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ نئی پابندیوں کے دوران تمام اسکول بھی بند رہیں گے۔ قبل ازیں برطانیہ کے دیگر حصوں میں بھی علاقائی حکومتوں نے ایسے ہی سخت اقدامات کا اعلان کر دیا تھا۔