برطانوی خاتون کی شادی سے قبل والد کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

ناخنوں میں والد کی استھیاں رکھ کر شادی کے رسوم انجام دیں
لندن ۔ /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ایک خاتون نے جن کے والد کا اس کی شادی سے صرف 4 ماہ قبل ہی انتقال ہوا تھا والد کی استھیاں اپنے ناخنوں میں رکھ کر شادی کے دن تمام رسومات انجام دیں ۔ اس خاتون نے کہا کہ مجھے آخر کار اپنے خواہش پوری کرنے کا موقع ملا ۔ میں نے اپنے والد کے سامنے خواہش ظاہر کی تھی کہ شادی کے دن میں اپنے والد کے ہاتھ پکڑ کر ڈولی میں بیٹھوں گی ۔ چارلوڈ واڈسن نے کہا کہ میں والد کے استھیاں کو اپنے ناخونوں میں رکھ کر اس خواہش کو پورا کیا ہے ۔ یہ مشورہ میرے چچا زاد بھائی نے دیا جو ناخونوں کا آرٹسٹ ہے ۔