برطانوی رکن پارلیمنٹغزہ ذکر کرتے ہوئے روپڑیں

   

لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ پارلیمنٹ میں غزہ کے بچوں کی حالتِ زار بیان کرتے ہوئے آب دیدہ ہوگئیں۔پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دیدیا ہے، برطانیہ کب خون ریزی بند کرانے کیلئے کوششوں کا آغاز کرے گا؟اپنے خطاب میں ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو میں ملبے سے نکالی گئی بچی اپنے انکل سے پوچھ رہی تھی کیا وہ مرگئی ہے اور اسے قبرستان لے جایا جا رہا ہے؟۔