برطانوی شاہی خاندان کی ویب سائٹ سائبر حملے کا شکار

   

لندن : ایک شاہی ذریعہ نے اعلان کیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کی سرکاری ویب سائٹ کو “سروس سے انکار” حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ سرکاری ویب سائٹ ’’رائل ڈاٹ یوکے‘‘ جسے کنگ چارلس، ملکہ کمیلا اور ان کے خاندان سے متعلق معلومات کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے نے یکم اکتوبر کی صبح 10 بجے سے تقریباً 90 منٹ تک کام کرنا چھوڑ دیا۔ذریعہ نے وضاحت کی کہ ’’سرویس سے انکار‘‘ حملے کا مطلب یہ تھا کہ سائٹ کو براؤزنگ کی بھاری درخواستوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ویب گاہ اس قدر زیادہ درخواستوں سے نمٹنے کے قابل نہ تھی جس کی وجہ سے اس نے کام کرنا چھوڑ دیا۔اگرچہ اس واقعے کو حملہ کے طور پر بیان کیا گیا تھا لیکن یہ سائبر اٹیک کے مترادف نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ذمہ دار فریق نے کامیابی کے ساتھ سائٹ تک رسائی حاصل کی اور اسے ہیک کرنے اور خطرے سے دوچار ہونے کا سبب بنا۔ تاہم اس میں نہ تو مواد اور نہ ہی شاہی سائٹ کے سسٹمز تک رسائی حاصل کی گئی۔ .ویب سائٹ اب معمول کے مطابق کام کرنے پر واپس آ گئی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ویب سائٹ کے زائرین پر اضافی سکیورٹی چیک لاگو کر رہا ہے۔