برطانوی شاہی محل کو ہیری اور میگھن کے انٹرویو پر تشویش

   

Ferty9 Clinic

لندن : برطانوی شاہی محل نے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو پر خاموشی توڑ دی ہے اور ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہی خاندان کو اس انٹرویو پر ‘تشویش’ ہے اور ان مسائل پر نجی طور پر بات چیت کی جائے گی۔برطانوی شاہی محل کی جانب سے منگل کو جاری بیان میں ملکہ ایلزبتھ دوم کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پورے خاندان کو یہ جان کر انتہائی دکھ ہوا کہ ہیری اور میگھن کے لیے چند برس کافی دشوار کن تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیری اور میگھن نے انٹرویو میں جن مسائل کو اٹھایا ہے، بالخصوص نسلی تعصب کے معاملے پر شاہی خاندان کو تشویش ہے جب کہ بعض معاملات پر مختلف رائے بھی ہو سکتی ہے۔ تاہم شاہی خاندان اسے سنجیدہ لیتے ہوئے نجی طور پر بات کرے گا۔