برطانوی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ، 6افراد ہلاک

   

لندن : برطانیہ کے جنوبی شہر پلے ماؤتھ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں مشتبہ حملہ آور سمیت 6 افراد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں دس برس کا ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق 12 اگست کی شام کو ’’فائرنگ کے ایک سنگین واقعے‘‘ کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ صورت حال کو قابو میں کرلیا گیا ہے اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والے کئی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے لوگوں سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ تاہم انہوں نے اس افسوس ناک واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ادھر برطانوی پارلیمان کے ایک رکن کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے کا ’’دہشت گردی‘‘ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔