برطانوی طلبہ کی ریموٹ کنٹرول گاڑیاں چاند پر دوڑیں گی

   

ہیوسٹن، ٹیکساس: اگلے سال چاند پر دو ریموٹ کنٹرول کاروں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ ہوگا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان گاڑیوں کو برطانوی ہائی اسکول کے طلباء وطالبات نے ڈیزائن کیا ہے۔اگلے برس اکتوبر میں یہ گاڑٰیاں اسپیس ایکس کے فالکن نائن کے راکٹ کے ذریعے بھیجی جائے گی اور انہیں چاند پر اترنے والی پہلی نجی کمپنی کی تیارکردہ سواری کے اندر رکھا جائے گا۔ گاڑیوں کو کچھ اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ چاند پر زمین کے چھٹے حصے کے برابر کم ثقل کے ماحول میں ایک مخصوص راہ پر دوڑیں گی۔یہ مقابلہ مون مارک اسپیس نامی کمپنی نے منعقد کرایا ہے جو سائنسی اور تفریحی کمپنی ہے۔